تخیل کا ہمارے اوپر اثر
بہت عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک گاوں میں ایک یتیم بچہ رہتا تھا۔وہ گزر بسر کےلۓ بہت محنت سے مزدوری کرتا تھالیکن پھر بھی وہ کئ مشکلات سے دوچار تھا۔ایک دن وہ تنگ آکر ایک نجومی کے پاس گیا اور نجومی نے اسے بتایا کہ وہ ایک دن بڑا ہوکے وزیر بنےگا۔بچے نے نجومی کی بات کا یقین کر لیا اور سخت محنت کے بعد وزیر بن گیا۔ اب آپ سب کے زہن میں سوال آرہا ہوگا کہ کیسے؟ وہ کونسی چیز ہے جس نے اک غریب کمسن بچے کو اپنے وقت کا لیڈر بنا دیا؟ ہمارے زندگی میں سب سے زیادہ ہمیں اثر انداز کرنے والی چیز ہمارا ذہن ہے۔ہمارا ذہن ہر وقت لاکھوں خیالات سوچتا رہتا ہے، ان میں سے بعض خیالات ہمیں اچھے لگتے ہیں اور ہمارا تخیل بن جاتے ہیں۔اور ہم اس خیال کو مادی شکل دینے کے لۓ کوشیشں شروع کر دیتے ہیں۔جیسے اس کہانی میں بچے نے اپنے اوپر اس خیال کو اتنا حاوی کر دیا کہ اس کو سچ کردکھایا۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں یہ اندازہ ضرور ہونا چاہۂے کہ ہمارے خیالات کی نوعیت کیا ہے ؟اگر ہم مفید باتوں کو سوچینگے تو نتیجہ بھی اسی طرح مفید اور ہمارے حق میں ہوگا اور اگر ہم احساس کمتری اور اسطرح کے مضر خیالات پر توجہ دینگے تو نتیجہ بھی اسی ...